ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیہ سبھا کی 13 نشستوں کے لئے انتخابات 31 مارچ کو، 14 مارچ جاری ہوگا نوٹیفکیشن

راجیہ سبھا کی 13 نشستوں کے لئے انتخابات 31 مارچ کو، 14 مارچ جاری ہوگا نوٹیفکیشن

Tue, 08 Mar 2022 10:50:57    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایوان بالا – راجیہ سبھا کی 13 نشستوں کے لیے 31 مارچ کو انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 31 مارچ کو چھ ریاستوں کی 13 نشستوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ یہ انتخابات آسام کی دو، ہماچل پردیش، ناگالینڈ اور تری پورہ میں ایک ایک، کیرالہ میں تین اور پنجاب میں پانچ سیٹوں کے لیے ہوں گے۔

دراصل راجیہ سبھا میں کانگریس ممبران آنند شرما، اے کے انٹونی، شمشیر سنگھ ڈھلوںاور پرتاپ سنگھ باجوہ کی میعاد اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ شرومنی اکالی دل کے نریش گجرال اور بی جے پی کے شویت ملک کی میعاد بھی اپریل میں ہی ختم ہو رہی ہے۔

انتخابات کا نوٹیفکیشن 14 مارچ کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 21 مارچ تک داخل کیے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی۔ امیدوار 24 مارچ تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ ووٹوں کی گنتی بھی 31 مارچ کو ہی ہوگی۔


Share: